Homeخبریںسوراب میں آبادی پر پاکستانی بمباری ریاستی جبر اور دہشت گردی ہے۔...

سوراب میں آبادی پر پاکستانی بمباری ریاستی جبر اور دہشت گردی ہے۔ کل بلوچستان بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوراب اور گدر میں پاکستانی فوجی طیاروں کی جانب سے عام آبادی، خواتین اور بچوں پر بمباری کو ریاستی جبر اور دہشت گردی قرار دیا ہے۔ کمیٹی نے اس عمل کو نسل کشی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

کمیٹی نے 13 اگست کو پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور جامِ ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور شہریوں کو اس ریاستی جبر کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سوراب، گدر میں پاکستانی فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے عام آبادی پر بمباری اور خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کا قتل ریاستی جبر، سفاکیت اور انسانیت دشمنی کی کھلی مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ریاستی تشدد اب اس نہج پر پہنچ چکا ہے جہاں بلوچ آبادیوں، گھروں، عورتوں اور بچوں کو بھی فوجی طاقت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عام بلوچ عوام کے خلاف جنگی طیاروں کا استعمال اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ ریاست بلوچ عوام کے خلاف طاقت اور خوف کو ایک منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی واضح کرتی ہے کہ عام آبادی پر بمباری، عام شہریوں کا قتل اور خوف و دہشت مسلط کرنا ریاستی دہشت گردی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو بندوق، بم اور فوجی طاقت کے ذریعے خاموش کرنے کی کوشش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے کہاکہ یہ حملہ محض ایک واقعہ نہیں بلکہ بلوچستان میں دہائیوں سے جاری اس بلوچ نسل کشی پالیسی کا تسلسل ہے جس میں بلوچ عوام کو محض بلوچ ہونے کی بنیاد پر قتل کیا جارہا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی عام آبادی پر بمباری اور شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے اور تمام بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس سفاکیت کے خلاف اپنی اجتماعی آواز بلند کریں۔

آخر میں کہاکہ اسی سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی 13 اگست کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔ ہم تمام بلوچ عوام، تاجر برادری، سیاسی و سماجی کارکنان اور باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کے ذریعے ریاستی جبر، فوجی بمباری اور عام شہریوں کے قتل کے خلاف اپنا احتجاج ری

کارڈ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز