سوران (ہمگام نیوز) – مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوران کے گاؤں گانک میں قابض ایرانی افواج نے ایک بلوچ شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقتول کی شناخت محمد دہانی ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔ محمد دہانی، گانک (سوران) کے رہائشی تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایرانی افواج نے بغیر کسی وارنٹ یا عدالتی حکم کے اچانک گھر پر دھاوا بولا اور براہِ راست فائرنگ کر کے محمد دہانی کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔
یہ واقعہ بلوچستان میں جاری ایرانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تازہ مثال ہے، جہاں قابض افواج آئے روز عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں۔


