Homeخبریںسوران میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے دو افراد...

سوران میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق، 13 سالہ بچی سمیت ایک شخص زخمی

سوران(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت ایک شخص زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام سوران شہر کے علاقے رحمت آباد میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ متاثرین آپس میں باپ، بیٹے اور نواسے/نواسی کے رشتے میں تھے اور رحمت آباد میں سفر کر رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں خاندان کے سربراہ 47 سالہ فیض محمد شہدادزہی شامل ہیں، جبکہ ان کے بیٹے کی شناخت صمد شہدادزہی کے نام سے ہوئی ہے۔ خاندان کی 13 سالہ نواسی کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔ تینوں کا تعلق کوہ بیرک کے علاقے میں واقع رحمت آباد سے بتایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فیض محمد شہدادزہی اپنے بیٹے اور نواسی کے ہمراہ رحمت آباد، سوران میں موجود تھے کہ ایک مسافر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں فیض محمد شہدادزہی اور ان کی 13 سالہ نواسی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کے بیٹے صمد شہدادزہی کو گردن میں گولی لگی۔ ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

تاحال حملے میں ملوث مسلح افراد کی شناخت، فائرنگ کے محرکات اور واقعے کی مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں

آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز