کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) سورنج میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کان کن جاں بحق ۔ تفصیلات کیمطابق ہفتے کو سورنج میں کوئلہ کان میں اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے تین کان کن جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی تاہم رات گئے تک جاں بحق ہونے تینوں کان کنوں کی لاشیں نہیں نکالی جاسکی ۔