سویڈن(ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک مکان میں پیش آنے والے دھماکے سے ایک شخص جانبحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وار برگ محلے میں رونما ہونے والے اس دھماکے میں ایک 20 سالہ نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسٹاک ہوم سیکورٹی ڈائریکٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے رونما ہونے والے اس واقع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے ہونے والے مکان سے شواہد جمع کیے ہیں۔ سیکورٹی دفتر کی ترجمان انا ویسٹ برگ کا کہنا ہے کہ اس واقع کا دہشت گردی سے تعلق ہونے یا نہ ہونے پرتحقیقات کی جا رہی ہیں اور ارد گھر کے مکانات کو خالی کرالیا گیا ہے۔ سویڈش خفیہ ایجنسی نے اس واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


