سویڈن (ہمگام نیوز) آمد اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز، اسٹاک ہوم، سویڈن میں ایک احتجاجی مارچ منعقد کیا جارہا ہے، جو کہ ممتاز بلوچ سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان، بشمول ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر کی بلوچ قوم کی انسانی حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے کی جد و جہد کی حمایت میں ہوگا، جنہیں پاکستان کے جابرانہ حکام نے اغوا اور قید کر رکھا ہے۔
اس ضمن میں اس مظاہرے کے منتظمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپ تمام لوگوں کو، جو انسانی بنیادی حقوق کی تحفظ پر یقین رکھتے ہیں، اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ آپ ان کے مقصد اور جد و جہد کی حمایت کا اظہار کر سکیں اور عالمی اداروں سمیت مہذب معاشروں میں رہنے والے لوگوں کو بتا سکیں کہ کس طرح پاکستانی ریاست بلوچ قوم کی بنیادی انسانی و جمہوری حقوق کی پائمالی کررہی ہے۔
مظاہرے کی تاریخ: ہفتہ، 29 مارچ 2025
وقت: 14:00 – 15:00
مقام: Sergels torg – Soltorget, Stockholm