دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسڈنی، ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 10 مظاہرین...

سڈنی، ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 10 مظاہرین جانبحق ہوچکے ہیں ـ ایمنسٹی انٹرنیشنل

 

سڈنی ( ہمگام نیوز) بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے ایرانی صوبہ بلوچستان کے شہر خاش میں مظاہرین پر ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 10 مظاہرین جانبحق ہوچکے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ جمعہ 4 نومبر کو عینی شاہدین کی بھیجی گئی تصاویر، ویڈیوز اور رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز کی خاش شہر میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 10 مظاہرین جانبحق ہوگئے ہیں ـ
واضح رہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ ہے، مغربی مقبوضہ بلوچستان میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کی بندش کے سبب صورتحال کی رپورٹ حاصل کرنا دشوار ہوگیا ـ
ٹویٹ لنک

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز