کراچی (ہمگام نیوز) سندھودیش روولیشنری آرمی کی جانب سے ہمگام نیوز کو ای میل کے زریعئے ارسال کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجابی سامراج ایک طرف سندھ کی جغرافیائی،سیاسی ، ثقافتی،معاشی اورنفسیاسی ناکہ بندی کرکے سندھیوں کی معاشی قتل عام اور نسل کشی کر رہی ہے تو دوسری جانب مقبوضہ سندھ میں بڑے پیمانے پر اپنی پنجابی اور دوسرے غیرسندھیوں کی آبادکاری کرکے سندھی قوم کو اپنی ہی دھرتی پر اقلیت میں تبدیل کر رہی ہے۔
پنجابی سامراج کی جس لوٹ مار اور قومی غلامی کے سبب وسائل سے مالامال دھرتی سندھ کے باسی بھوک ، بدحالی ، بیروزگاری اور معاشی تنگی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبورہیں۔
پاکستان کی آرمی اور اس کی انٹیلجنس ایجنسیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں سندھ کے معصوم سیاسی اورقوم پرست کارکنان کو اٹھاکر لاپتہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کی مائیں ، بہنیں،بیٹیاں ،گھروالیاں ،ان کے بوڑھے باپ اور معصوم بچے در در کی ٹھوکریں کھانے اور آہ او پکار کرنے پرمجبورہیں۔
ایس آراے سمجھتی ہے کہ یہ سندھیوں کی زندگی اورموت کی جنگ ہے۔جس کے لیئے ہم قومی مزاحمت کواپنا اولین تاریخی فرض سمجھتے ہے۔
سندھودیش روولیشنری آرمی آج رات سکھر اور بھریا روڈ (نوشہروفیروز) میں ریلوے ٹریکس پر ہونے والے دھماکوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔