پنجشنبه, جنوري 9, 2025
Homeخبریںسکھر: سی ٹی ڈی کی جانب سے بلوچ مزاحمتی تنظیم کے کارکن...

سکھر: سی ٹی ڈی کی جانب سے بلوچ مزاحمتی تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سکھر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے سکھر میں انسداد دہشت گردی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے فورسز پر حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے وابستہ کارکن کو گرفتار کیا، جس کے قبصے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کیمپ سے ٹریننگ حاصل کی اور پھر کالعدم جماعت میں شامل ہوا۔ علاوہ ازیں کارکن نے دورانِ تفتیش متعدد جرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ کالعدم تنظیم کے تربیتی کیمپ کا نائب کمانڈر رہا ہے جبکہ اْس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فورسز کے کیمپ پرحملہ بھی کیا۔ اْس نے بارود اوراسلحہ کوہلو کے علاقے میں زیر زمین چھپا دیا تھا، دفن کیے گئے اسلحہ میں 7 کلاشنکوف، 7 مارٹر گولے، ایل ایم جی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے دعوے کے مطابق کیمپ پر حملے کے وقت سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس میں ملزم کا ساتھی بہرام مری جاں بحق ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز