ایرانشھر ( ہمگــام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ رات مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ایرانشھر سے بام جاتے ہوئے سُھرکان پولیس چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوا، جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ سھرکان پولیس چیک پوسٹ پر مامور چلتی ہوئی گاڑی میں سوار نا معلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا تاہم دوسری جانب پولیس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی، جس سے دونوں طرف شدید قسم کا تصادم ہوا۔ با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جانب ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں۔
نیز اس واقع کے بعد ایرانی پولیس کے اعلی حکام نے سخت حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد کسی بھی گاڑی پر اگر معمولی سا شک پیدا ہوا تو اسے بلا امتیاز فائر کرکے وہی تباہ کردو۔ یاد رہے ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے چلتی ہوئی گاڑیوں پر فائرنگ کا سلسلہ کافی عرصہ پہلے سے ہی جاری ہے۔پولیس کے آتشین اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں مزکورہ گاڑیوں نے آگ پکڑنے کے بعد اس میں سوار لوگ جھلس کر خاکستر ہوگئے ۔