پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
HomeخبریںسیالکوٹPTIکےمیاں خلیق کو نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کیا

سیالکوٹPTIکےمیاں خلیق کو نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کیا

سیالکوٹ(ہمگام نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے (PTI ) کے ضلعی رہنما میاں خلیق پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ دم توڑ گئے ۔ ان کے لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے ہے۔یاد رہے کچھ روز قبل کراچی میں ایم کیو ایم کے سابقہ سابقہ ممبر پارلیمنٹ رضا عابدی کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرلے ہلاک کیا تھا۔جن کا تعلق ایم کیو ایم سے بتایا جاتا ہے ۔تحریک انصاف کے حکومتی اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان میں سیاسی بے چینی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز