سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسیلاب کی وجہ سے جگین بشکرد پل کا انہدام

سیلاب کی وجہ سے جگین بشکرد پل کا انہدام

 

بشاکرد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 10 جولائی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گیاوان میں دریائے جیگین میں شدید بارش اور طغیانی کی وجہ سے دریا پر جیگن پل سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔

پہلے سے ٹوٹے ہوئے پل کو یہ پل کو جب دوسری بار تعمیر کیا گیا تو حکام نے اسے ایک عارضی پل کے طور پر بنایا تھا اور وہاں ایک بڑا پل بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

اس پل کے ٹوٹنے سے اس پر سفر کرنا عملی طور پر ناممکن ہوگیا ہے اور درجنوں دیہات کا رابطہ دوسرے علاقوں منقطع ہوگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بشکرد میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے علاقے کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز