دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسیما بلوچ کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں: ...

سیما بلوچ کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں: بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی

سیماء بلوچ کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی)

کراچی ( ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 4۔اکتوبر۔2021 کو سیماء بلوچ اپنے بھائی شبیر حسین کی بازیابی کے لئے کراچی پریس کلب کے سامنے 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ شبیر حسین کو لاپتہ ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں،۔لیکن ابھی تک ان کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات فیملی کو نہیں دی گئی ہے کہ وہ کہاں ہیں؟ کس حال میں ہیں؟ ہم سمجھتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ بجائے سلجھنے کے مزید الجھتا جا رہا ہے اور اس میں مزید تیزی ہو رہی ہے۔ ہم وقتاً فوقتاً حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسنگ پرسنز کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے اس معاملے میں کوئی خاطر خواہ توجہ دکھائی نہیں دی۔ ہم ایک بار پھر حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین اس ذہنی اذیت سے باہر آ سکیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تمام طبقہِ ہائے فکر کے لوگوں سے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں، اوران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک بڑی تعداد میں آکر سیماء کا ساتھ دیں، حق کا ساتھ دیں۔ ہم بروزِ پیر 3 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے آپ کی آمد کے منتظر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز