یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںسیکریٹ ایسو سی ایشن کے بیان کی مذمت کرتے ہیں:بلوچ ڈاکٹرز فورم

سیکریٹ ایسو سی ایشن کے بیان کی مذمت کرتے ہیں:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں سیکریٹ ایسو سی ایشن کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے سیکریٹری کے خلاف اس طرح کا رویہ بلوچستان کے مستقبل کے لئیے کوئی نیک شگون نہیں ہے اداروں کی تباہی کا بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ اداروں میں مخصوص محکمہ میں نابلد افسران کو تعینات کیا جائے محکمہ صحت کی سیکریٹری اگر کسی ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا ہے جو اپنے محکمے کو بہتر طریقے سے سمجھ کر اسے چلا سکتا ہے ناکہ اس کی جگہ کسی ایسے افسر کو تعینات کیا جائے جو اس محکمہ کے بارے میں کچھ بھی علم نہ رکھتا ہو ترجمان کے مطابق روزانہ سیکریٹری صحت کی اس لئیے مخالفت کرنا یا اس کے خلاف سازشوں کا حصہ بننا ایک زمہ دار تنظیم کو زیب نہیں دیتی اور مخالفت بھی اس لئے کیا جائے کہ وہ ایک پروفیشنل تجربہ کار ڈاکٹر ہے جس نے اپنی پوری کیریئر میں مختلف شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلوچ ڈاکٹرز فورم اس طرح کے تمام سازشوں کی مزمت کرتا ہے اور اگر محکمہ صحت کے خلاف منفی اقدامات اٹھائے گئے تو اس پر شدید احتجاج کیا جائے گا ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نصیر عمرانی کو بلوچ ڈاکٹرز فورم نصیرآباد کا فوکل پرسن جبکہ ڈاکٹر برکت کو جعفر آباد اور ڈاکٹر عارف کو صحبت پور کا فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز