یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںسیہون میں مسافر وین حادثے کا شکار، 22 افراد جاں بحق

سیہون میں مسافر وین حادثے کا شکار، 22 افراد جاں بحق

کراچی ( ہمگام نیوز) سندھ کے ضلع سیہون میں ٹول پلازہ کے قریب مرکزی شاہراہ انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج میں مدد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے شگاف کیے گئے تھے جنہیں پُر نہیں کیا گیا اور اسی باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد مقامی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے حادثے کی شکار گاڑی میں سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز