کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب سے سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگروں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق سوراب میں ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر وہاں موجود دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد، ٹراما کارڈ، ڈیٹونٹر اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔


