جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںسی پیک ایرانی مفادات کیلئے نہایت اہم ہے: کمرشل اتاشی مراد نعماتی...

سی پیک ایرانی مفادات کیلئے نہایت اہم ہے: کمرشل اتاشی مراد نعماتی زرگران

کراچی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) فریم ورک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایران کے پاکستان میں کمرشل اتاشی مراد نعماتی زرگران نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ایرانی مفادات کیلئے نہایت اہم ہے، ایران سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے، ایرانی نماہندے نے زور دے کر کہا کہ سی پیک یقینی طور پر ایران، پاکستان و چائنا کیلئے خوشحالی لائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان اور ایران دونوں کیلئے بہت سے مواقعوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
ایران کے پاکستان میں کمرشل اتاشی مراد نعماتی زرگران کی قیادت میں ایرانی وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ  کیا ہے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بحال کرنے اور ان میں مزید جدت لانے کی ضرورت5 ہے۔

مراد نعماتی زرگران نے ایران کے بزنس کمیونٹی کو مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تاکہ تجارت کو فروغ مل سکے اور دونوں ممالک مل کر تجارت اور تعاون کے نئے راستے تلاش کر سکیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی راہ میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں ، بھاری کسٹم ڈیوٹی کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
واضع رہے اس سے قبل روس نے بھی پاکستان ریلوے کیلئے ایم ایل 2 منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سی پیک کے تحت ایم ایل 1 منصوبہ چین ہی بنائے گا، جبکہ اس کا دوسرا حصہ بنانے کیلئے روس دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے.
وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ چین کے تعاون سے ایم ایل ون پر جلد کام شروع ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز