اسلام آباد(ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) میڈیا اطلاعات کے مطابق قابض پاکستان اور چین نے اپنے اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس ملاقات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی تین کر رہے ہیں۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اپنے بیان کے مطابق مذاکرات میں چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ( سی پیک ) نئی حکومت کی اولین ترجیح میں ہے۔مذاکرات میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے، ثقافتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح اور پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں امریکہ کے اعلی سطحی وفد کے دورہ اسلام آباد کے فورا بعد چائنا نے بلوچستان میں اپنے مفادات کی تعفظ اور اس خطے میں جیو اسٹریٹجک پولیٹکس میں فعال کردار کو یعقینی بنانے کی خاطر یہ دورہ کیا ہو گا۔