سراوان ( ہمگام نیوز) جنوبی رودبار شہر میں شادی کی تقریب کے دوران مسلح افراد کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں دو بلوچ شہری جانبحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 11 جولائ کی شام کو جنوبی رودبار شہر کے گاؤں میاندران میں شادی کی تقریب میں دو بلوچ شہریوں کو قتل کردیا گیا۔
ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت رودبار جنوبی کے گاؤں میاندران سے تعلق رکھنے والے “اسحاق سبکی” ولد احمد اور “محراب سبکی” ہے۔
یہ دو بلوچ شہری مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ جان کی بازی ہار گئے۔