یکشنبه, جون 1, 2025
Homeخبریںشال، قابض پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم لاپتہ کردیا

شال، قابض پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم لاپتہ کردیا

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقہ عیسی نگری سے میڈیکل کے طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ طالب علم کی شناخت بہرام واحد ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

بہرام کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ماورائے قانون حراست اور جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز