شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 1 دسمبر کی رات تقریباً 10بجے قابض پاکستانی فورسز نے بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک طالبِ علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ طالبِ علم کی شناخت سید احمد شاہ ولد سید زاہد شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجگور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
بلوچستان اور ملک بھر کی جامعات سے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف خوف و ہراس بڑھ رہا ہے بلکہ تعلیمی ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے۔


