شال ،خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 3 افراد کی جبری کمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 13 اپریل کو شال کے نواحی علاقے ڈگاری سے دو نوجوان نصیر ساتکزئی ولد قیصر خان اور اکرام ساتکزئی ولد نور خان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔
علاوہ ازیں خضدار سے فہد بلوچ نامی نوجوان جس کی عمر 16 سال ہے، کلی براہمزٸی سے تعلق رکھتا ہے، انہیں 10 اپریل 2025 کو اپنے چند دوستوں کے ساتھ وڈھ سے چھارو مچھی پکنک کیلٸے جارہا تھا خضدار چمروک ایریا سے نامعلوم مسلح افراد نے ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا۔
لواحقین نے کہاکہ دو دن بعد ساتھیوں کو چھوڑا گیا لیکن فہد جان ابھی تک ان کے تحویل میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے تمام کرداروں سمیت بی وائی سی سے اپیل کرتے ہیں فہد بلوچ کی بازیابی میں ہمارے مدد کریں۔