جمعه, فبروري 21, 2025
Homeخبریںشال: ایئرپورٹ سے دبئی سے واپس آنے والا بلوچ نوجوان قابض پاکستانی...

شال: ایئرپورٹ سے دبئی سے واپس آنے والا بلوچ نوجوان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

شال:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر( شال) کوئٹہ ایئرپورٹ سے ایک بلوچ نوجوان، فرید ولد محمد اعظم، جو کہ نوشکی کا رہائشی ہے، قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے جبری لاپتہ کر دیا گیا۔ نوجوان، جو کئی سالوں سے دبئی میں محنت مزدوری کر رہا تھا، اتوار کی صبح تقریباً دس بجے دبئی سے کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچا، جہاں قابض خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسے غیر قانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اور نوجوان کے بارے میں کوئی معلومات فیملی کو فراہم نہیں کیا گیا جو کہ تشویش ناک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز