Homeخبریںشال ایک باوزر کی قیمت 8 کروڑ ہے حکومت اضافی 40 لاکھ...

شال ایک باوزر کی قیمت 8 کروڑ ہے حکومت اضافی 40 لاکھ رشوت لیکر بعد ازاں 3 لاکھ قیمت ادا کرتی ہے ۔پریس کانفرنس میں انکشاف

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں پریس کانفرنس دوران ٹرک بس گڈز ٹرانسپورٹ کے نمائندوں نے انکشاف کیاگیا کہ ایک باوزر کی قیمت 8 کروڑ ،جلنےکی صورت میں پولیس 40 لاکھ رشوت لیکر ایف آئی آر کاٹتی ہے اور پھر معاوضہ 3 لاکھ روپے ملتی ہے ،کیا یہ انصاف اور ہماری تحفظ اور مالی امداد ہے ؟

انھوں نے کہاکہ ریاست اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود تفتان شاہراہ کو کلیئر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، جبکہ شاہراہ بدستور بلوچ مسلح تنظیموں کے کنٹرول میں ہے۔ تفتان اور لکھ پاس کے مقامات پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ریاست ان گاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنےمیں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہاکہ 50 باوزر ایک کانوائے کی شکل میں لیجانے کا نقصان یہ ہے کہ اگر ایک باوزر کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا تو پچاس کے پچاس لپیٹ میں آسکتے ہیں ،یہ نقصان کون پورا کرےگا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز