شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت شال کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے پاکستانی قابض فورسز خفیہ اداروں نے گھر پر چھاپہ مار کر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے معروف رہنما صبغت اللہ شاہ جی کو کو ان کے تین بھائیوں سمیت حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ۔
شاہ جی اور بھائیوں کو جبری لاپتہ کرنے کے بعد رات بھر انکے گھر پر تین دفعہ چھاپہ مارکر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔
سیاسی سماجی پارٹی تنظمیوں نے ان کے بھائیوں سمیت جبری گمشدگی خواتین بچوں کو باربار تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے ۔