شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شخص جبری لاپتہ

شال: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شخص جبری لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 9 فروری 2026 کو کوئٹہ کے علاقے سریاب، لورکاریز میں ایک رہائشی گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت شیروز بلوچ ولد عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو سریاب لورکاریز کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے آٹومکینک بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں سے متعدد افراد قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے جا چکے ہیں۔

لواحقین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ شیروز بلوچ کو منظرِ عام پر لایا جائے اور انہیں قانونی حقوق فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز