شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

شال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے مختلف علاقوں کلی قمبرانی اور سریاب زہری ہاوس پاکستانی فورسز اور انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے پاکستانی فورسز نے کلی قمرانی میں گھر کے سامنے موجود میر شہک قمبرانی نامی نوجوان کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے رشتہ داروں نے بتایا کہ میر شیہک قمبرانی ایک معصوم، تعلیم یافتہ اور فطرت سے محبت کرنے والا نوجوان ہیں۔

اس طرح سریاب کے علاقے میں واقع زہری ہاؤس سے بھی رات گئے پاکستانی فورسز نے صالح محمد ولد محمد بخش کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز