دمشق(ہمگام نیوز) روس نے امریکی اتحادی فورسز کی طرف سے شامی حکومت کی حامی فورسز پر حملے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعے کے دن ماسکو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس کارروائی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے داعش کے خلاف جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے مطابق امریکی اتحادی فورسز کی طرف سے کی جانے والی یہ کارروائی شامی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہے۔ یہ فضائی حملہ جمعرات کے دن اردن سے متصل شامی علاقے میں کیا گیا تھا۔