Homeخبریںشام میں سڑک کنارے دو بم دھماکے، 13 فوجی جاں بحق، 3...

شام میں سڑک کنارے دو بم دھماکے، 13 فوجی جاں بحق، 3 زخمی

دمشق( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں دو دھماکوں میں 13 فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں میں ملٹری بس کو نشانہ بنایا گیا، سڑک کنارے نصب دو دھماکوں سے ملٹری گاڑی تباہ ہو گئی ، فوجی بس پرہجوم علاقے میں دھماکوں کی زد آئی، سکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب تیسرے بم کو ناکارہ بنا دیا۔فائر فائٹرز نے واقعے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Exit mobile version