واشنگٹن(ہمگام نیوز) ترکی کے صدر طیب اردگان نے اپنے دوراہ امریکہ اور امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شام کی جنگ میں امریکہ نے کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنیکا جو فیصلہ کیا ہے یس سے ترکی کو شدید تشویش اور قابل قبول نہیں۔ کرد جنگجو تنظیم وائی۔پی۔ڈی اور وائی۔پی۔جی شام میں داعش کے خلا ف جنگ میں فریق کی صورت میں شمولیت اور انکو مسلح کرنے کا امریکی ارادے سے ترکی کے تحفظات ہیں۔واضح رہیکہ نو مئی کوپینٹاگون نے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اسلامک اسٹیٹ اور داعش کے خلاف کرد جنگجوؤں کو مسلح کریگا۔ ترک صدر کا ردعمل اسی امریکی فیصلے کے خلاف تھا۔