یکشنبه, جنوري 5, 2025
Homeخبریںشام کے سرحدی علاقے میں جھڑپ،3ترک فوجی افسروں سمیت 23 ہلاک، 40...

شام کے سرحدی علاقے میں جھڑپ،3ترک فوجی افسروں سمیت 23 ہلاک، 40 زخمی

عفرین (ہمگام نیوز ڈیسک) شام کے سرحدی شہر عفرین میں ترک فوجیوں اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ اور شامی فوج کی بمباری میں تین ترک فوجیوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عفرین کے مقام پر شامی فوج کی طرف سے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ ادھر کرد جنگجوئوں اور ترک فوج کے درمیان بھی گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
ترکی کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ شمالی شام میں ادلب کے علاقے میں ان کے ایک انٹیلی جنس مرکز پر توپ خانے سے حملہ کیا گیا۔ ممکنہ طور پر یہ حملہ شامی فوج کی طرف سے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں‌ معلوم ہے کہ یہ حملہ شام کے اندر سے کیا گیا ہے تاہم فی الحال اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ خیال رہے کہ ترکی نے ادلب میں 10 مقامات پر انٹیلی جنس پوائنٹ بنا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز