شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںشاہینہ شاہین کے قتل اور قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف نیدرلینڈ...

شاہینہ شاہین کے قتل اور قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بلوچ کمیونٹی کی جانب سے احتجاج

ایمسٹرڈیم(ہمگام نیوز)بلوچ کمیونٹی نیدرلینڈ کے زیر اہتمام بلوچ صحافی، آرٹسٹ اور اینکر پرسن شاہینہ شاہین بلوچ سمیت بلوچ خواتین کے مبینہ قتل کے خلاف ایمسٹرڈم میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں بلوچ سیاسی کارکنان سمیت ادبی دوستوں نے بھی شرکت کرکے شاھینہ شاھین اور بلوچستان میں بلوچ خواتین کی بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین کی جانب سے بلوچ خاتون صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کو ریاستی عزائم کا شاخسانہ قرار دیکر اسے بلوچ خواتین کی سماجی و سیاسی ترقی سمیت بلوچ آرٹس کا راستہ روکنے کا حربہ کہہ کر کہا کہ پاکستان اور اس کے زیرسایہ پلنے والی وہ قوتیں جو بلوچ سماج میں ایک خوف کا ماحول پیدا کرکے بلوچ سماج کو مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ شاہینہ شاہین بلوچ خواتین سمیت لڑکیوں کو فن پارہ اور آرٹس کی جانب لانا چاہتی تھیں اس سلسلے میں انہوں نے کئی ورکشاپ بھی کئے تھے اور مختلف پروجیکٹس پر ان کا کام جاری تھا۔ وہ بلوچ خواتین کو لکھنے کی بھی ترغیب دیتی تھی۔ “دزگہار”میگزین اس حوصلہ مند سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

مظاہرین نے شاہینہ شاہین کے قتل سمیت مختلف نعروں سے مزین پلے کارڈز بھی اپنے ہاتھوں اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین نے اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کمیشن سمیت عالمی عدالت انصاف سے یہ اپیل کی کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں کہ وہ بلوچستان میں بلوچ قوم پر ظلم و جبر کا سلسلہ ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز