پسابندر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے گزشتہ دنوں آنے والے ھشتبندی سمندر طوفان شاہین کے شکار ہونے والے چوتھے ماہی گیر کی لاش دشتیاری کے علاقے پسابندر کے ساحل سے دور سمندر میں دریافت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ 9 اکتوبر کو چوتھے ماہی گیر کی لاش جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پسابندر دشتیاری میں ھشتبندی طوفان “شاہین” کی وجہ سے سمندر میں ایک کشتی کے ڈوبنے کی وجہ سے لاپتہ ہوا تھا کو دریافت کر لیا گیا ہے ـ
چوتھے ماہی گیر کی لاش علاقے کے ماہیگیروں نے عوامی قوت کے ساتھ مل کر 7 دنوں کے بعد پسابندر کے سمندر میں دریافت کیا گیا ـ اطلاع ملنے تک اس ماہی گیر کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔
پچھلے کچھ دنوں میں پسابندر سے “عبدالرحمان” ساکن پسابندر جبکہ ، بندر بریس چابہار سے تعلق رکھنے والاے “اقبال” اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک بڑھئی اور کشتی کی مرمت کرنے والے تین لاپتہ افراد کی لاشیں اسی علاقے سے ملی ہیں۔
پانچویں لاپتہ ماہی گیر کی لاش تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو ھشتبندی طوفان “شاہین ” کی وجہ سے دو ماہیگیروں کے کشتیوں میں سوار پانچ افراد ڈوب گئے تھے ـ