یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںشجاع بلوچ کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے اغواء بعد قتل کیا۔ بی...

شجاع بلوچ کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے اغواء بعد قتل کیا۔ بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او آزاد کے شہید ممبراکرام بلوچ کے چچا زاد بھائی شجاع بلوچ کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی دہشتگردوں نے اغواء کر کے تشدد کے بعد اس کی مسخ شدہ لاش ویرانے میں پھینک دی ۔ شہید شجاع بلوچ ایک عام نوجوان اور پیشے کے لحاظ سے زمیندار تھے۔قابض فورسز اپنی دہشتگردی و بلوچ دشمنی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے کی خاطر شہداء کے رشتہ داروں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی ادارے مقامی چوروں، منشیات فروشوں و پیشہ ور قاتل گروہوں کی سرپرستی کر کے انہیں نہتے بلوچ عوام کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ وہ بلا تفریق نوجوانوں بزرگوں کو اغواء کرکے انسانیت سوز تشدد کے بعد شہید کرنے میں براہ راست ملوث ہیں۔ قابض ریاست بلوچستان بھر میں قائم اپنے کیمپوں میں ایسے عناصر کی تربیت کرکے انہیں تمام وسائل و فنڈز مہیا کرتی ہے تاکہ وہ بلوچ معاشرے میں بگاڑ و بے چینی کی فضا پیدا کرسکیں۔ جس سے فائدہ اُٹھا کر دشمن بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے لوٹ مار کی پالیسیوں و کو جاری رکھ سکے۔ ان تمام پالیسیوں میں ڈاکٹر مالک سمیت وہ تمام وطن فروش و موقع پرست سیاست دان برابر کے شریک ہیں جو کہ قابضین کی معاونت کررہے ہیں۔نیشنل پارٹی ریاستی فوج کی سول ادارے کی حیثیت ے ان تمام کاروائیوں کی نگرانی کرکے فوج کی براہ راست رہنمائی کررہی ہے۔ جس کی مثال مکران سمیت بلوچستان بھر میں ریاستی کاروائیوں میں آنے والی حالیہ شدت ہے۔ جن میں صرف جنوری کے مہینے میں نہتے بلوچ خواتین و بچوں سمیت 30 سے زائد بلوچ نوجوان شہید و زخمی جبکہ اس سے زیادہ اغواء ہو چکے ہیں جن میں بیشتر تاحال لاپتہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز شہید باران بلوچ کی سر کٹی لاش کی برآمدگی اور آج شہید شجاع بلوچ کی شہادت کا واقعہ اُن تمام واقعات کا تسلسل ہے جو قابض فورسز براہ راست بلوچستان میں کررہی ہی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز