شستون ( ھمگــام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شستون( سراوان) میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے درمحمد گمشادزئی جاں بحق ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سراوان میں درمحمد گمشادزئی ولد سلطان داد اپنی گاڑی میں اشیائے خورد نوش کا سامان لادھ کر مکران کے سرحدی علاقوں کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سڑک پر موجود قابض ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے گاڑی کو روکے بغیر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے میں درمحمد گمشادزئی گولیوں کی زد میں آ کر موقعے پر ہی جانبحق ہوگئے.
مقتول کے بارے میں مزید معلومات آنا باقی ہیں، کیونکہ ایرانی فورسز وجہ بتائے بغیر جائے وقوعہ سے چلے گئے.
یاد رہے گزشتہ چند ہفتوں میں قابض ایرانی درندہ صفت اداروں کے اہلکاروں کی بلاواسطہ فائرنگ سے درجنوں بلوچ شہری جانبحق اور زخمی ہوگئے ہیں.


