سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںشمالی بلوچستان میں آج سے سردی کی لہر میں کمی کا امکان

شمالی بلوچستان میں آج سے سردی کی لہر میں کمی کا امکان

کوئٹہ (ہمگام نیوز)شمالی بلوچستان میں آج سے شدید سردی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، تحصیل برشور کی بیشتر رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔توبہ اچکزئی میں تمام متاثرہ لنک سڑکیں کھول دی گئی ہیں،

ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی کے مطابق محدود وسائل اور سخت ترین موسم میں ٹریفک بحالی آپریشن مشکل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ تک پاکستان افغانستان کے تمام سرحدی علاقوں تک رسائی ممکن بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کان مہترزئی، مسلم باغ کی لنک سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔

کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز