دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںشمالی شام میں کردوں کی حفاظت کیلئے ترکی سے یقین دہانی چاہتے...

شمالی شام میں کردوں کی حفاظت کیلئے ترکی سے یقین دہانی چاہتے ہیں:امریکہ

انقرہ (ہمگام نیوز ڈیسک) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ، جو آجکل ترکی اور اسرائیل کے دورے پر ہیں، کہا کہ وہ ترکی سے شمالی شام میں کردوں کی حفاظت کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ امریکہ یہ بھی چاہتا ہے کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کی باقیات کو شکست دی جائے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا دارومدار چند شرائط کے پورا ہونے پر ہے۔سیاسی و عسکری تجزیہ کاروں کے خیال کے مطابق جان بولٹن کا یہ بیان اس خیال کو تقویت دیتا ہے کہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا عمل سست کر رہا ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شام سے اپنی فوج کے انخلاء کا اعلان کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے اس موضوع پر دسمبر میں اپنے پہلے اعلان میں کہا تھا کہ ’وہ سب واپس آ رہے ہیں اور فوراً واپس آ رہے ہیں‘۔ صدر ٹرمپ نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کو شکست دی جا چکی ہے۔شام سے امریکی فوجی انخلاء کا اعلان ان کے اتحادیوں اور امریکی محکمہ دفاع کے حکام دونوں کے لیے حیران کن تھا۔ اس کے فوراً بعد امریکی وزیر دفاع جم میٹس ایک اور اعلیٰ اہلکار بریٹ مکگرک اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔بروز ہفتہ محکمہ دفاع کے چیف آف سٹاف کیون سوینی محکمہ دفاع کے مستعفی ہونے والے تیسرے اہم اہلکلار بن گئے تھے۔ دریں اثناء شام میں امریکی اتحادی کرد ترکی کی طرف سے پیش قدمی کے خدشے کے پیش نظر اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے تھے۔ ترکی کردوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے جبکہ امریکہ ان کو اپنے بہترین اتحادی ۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اس وقت اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیا تھا جب انہوں نے کہا فوج آہستہ آہستہ نکالی جا رہی ہے اور اس دوران ان کی نام نہاد دولت اسلامیہ کی باقیات سے لڑائی بھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز