پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںشمالی وزیرستان: خڑ کمر واقعے میں ملوث فوجی آفیسرز پر دھماکہ

شمالی وزیرستان: خڑ کمر واقعے میں ملوث فوجی آفیسرز پر دھماکہ

میرانشاہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق  شمالی وزیرستان  میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے ـ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان،  میرانشاہ کے علاقے ڈوگہ مچہ خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی آفیسرز سمیت چار اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔زرائع کے مطابق دھماکے میں لیفٹنینٹ کرنل رشید کریم، میجر معِز مسعود، کیپٹن عارف اللہ اور نائب حوالدار ظہیر احمد ہلاک ہوئے، جبکہ سپاہی عارف، اسلم، امجد، اور شوکت شدید زخمی ہوئے ہیں.لاشوں اور زخمیوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دھماکہ کے بعدپاکستانی فورسز نے علاقہ میں کرفیو نافذ کرکے  سرچ آپریشن شروع کر دیا ـذرائع کے مطابق یہ وہ آفیسرز تھے جو خڑکمر واقعے میں ملوث تھے اور انہیں شواہد مٹانے کیلئے قتل کیا گیاـ

اب تک کسی بھی مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز