شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بائی پاس پر مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کی شناخت ولی اللہ داوڑ کے نام سے بتائی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پیتھالوجی کے پروفیسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ اپنی گاڑی میں رات 10 بجے بنوں سے میر علی اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ انہیں گھات لگا کر ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ڈاکٹر کی نعش مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہے۔