Homeخبریںشمالی وزیرستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق

شمالی وزیرستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق

بنوں (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میر علی سب ڈویژن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کا قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر سرکاری مرکز برائے صحت گاوں نتاسیئی خوشحالی میں ڈیوٹی نبھانے کے بعد جب خاتون اپنے گھر جارہی تھی تو راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں رکشے سے اتار کر سر پر گولی مار دی۔

سر پر گولی لگنے کے باعث خاتون ہیلتھ ورکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتول خاتون 50 سالہ مسماتہ مقامی گاوں موسکی سے تعلق رکھتی ہے۔

تاہم ملزم قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور پولیس کی جانب سے ابھی کسی قسم کی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس جاہ وقوع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال میر علی منتقل کردیا۔

Exit mobile version