میرانشاہ(ہمگام نیوز)خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات میں دو حملے ہوئے ہیں ـ
ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم کے علاقے کاکاخیل میں پیش آیا جس میں نامعلوم سمت سے آئے گولیوں نے دو فوجی اہلکاروں کی جان لے لی ـ
جبکہ دوسرا حملہ تحصیل میرعلی میں بم دھماکے کے ذریعے کیا گیا جس میں پاک فوج کے گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ـ
مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے جبکہ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ “آئی ایس پی آر ” نے اس بارے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ـ