یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںشمالی وزیرستان میں فوج کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

شمالی وزیرستان میں فوج کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

میرانشاہ (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل ٹی ٹی مداخیل میں فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ـ
واقعہ آج دوپہر کے وقت پیش آیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ـ
یاد رہے سیز فائر کے خاتمے کے بعد پاکستان میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج ہی ٹی ٹی پی نے اپنے رسمی میڈیا (عمر میڈیا) سے اپنی کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ بھی نشر کی ہے، اس رپورٹ میں 972 سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوا کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز