شمالی وزیرستان( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر واقع دوہ توئی کے مقام سیکیورٹی پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار 43 سالہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز ہلاک ہوگئے ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ افغانستان کی جانب سے کی گئی ہے، جہاں مسلسل اس نے بارڈر پر نگرانی موثر بنانے کیلئے افغانستان کے ساتھ رابطے کررہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے، کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔


