Homeخبریںشمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کا پاکستان فوج کے آپریشن کو...

شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کا پاکستان فوج کے آپریشن کو ناکام بنانے کا دعوا

میرانشاہ (ہمگام نیوز) آج صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پاکستانی فوج اور طالبان کے مابین جھڑپ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فوج کے ایک دستے نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک گھر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔

واقعے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار اور ان کا ایک مخبر ہلاک ہوا جبکہ طالبان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری خبر میں اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی تحصیل میرعلی میں اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز