راولپنڈی(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ڈیورنڈ لائن پر نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں پاکستانی فوج کے ایک افسر اور ایک اہلکار ہلاک ہو گئے۔جس کی پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے۔ بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر بارودی دھماکے میں پاکستانی فوج کے میجر اور ایک سپاہی ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک افسر کی نگرانی میں ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگائی جا رہی تھی۔ میجر عدیل اور سپاہی فراز نے مہمند ڈسٹرکٹ میں ہلاک ہوگئے ۔
۔واضح رہے ا س سے قبل رواں ماہ دیر میں ڈیورنڈ لائن پر افغانستان سے مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغرب کے ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے والے فوجی اہلکاروں پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں مغرب جانب ڈیورنڈ لائن کے قریب 2 مختلف واقعات میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں مسلح افراد نے ابا خیل اور اسپین وام کے قریب پاکستانی فورسز پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی اختر حسین ہلاک ہوئے۔
دوسرا واقعہ ڈیورنڈ لائن پر پیش آیا جس کے نتیجے میں تین سپاہی ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے پاکستانی فوجی جن متنازع پاک افغان باڈر پر باڑ لگانے میں مصروف تھے جب ان پر دوسری جانب سے فائرنگ کی گئی؛ جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہوئے جب کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ ہلاک شدہ فوجیوں میں سپاہی کاشف علی بھی شامل ہیں جن کی عمر 22 سال تھی۔فائرنگ میں لانس نائیک امین آفریدی بھی ہلاک ہو گئے جن کی عمر 28 سال تھی۔اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔جب کہ ہلاک ہونے والے 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔یاد رہے اس علاقے میں پاکستانی فوج پر پہ درپے مسلسل حملوں کے سبب پاکستان کے خارجہ دفتر میں افغان سفیر کو احتجاجا بلا کر اس بارے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔


