سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںشمالی وزیرستان: پاکستانی فوج پر بم حملہ،فائرنگ سے1ہلاک متعدد زخمی

شمالی وزیرستان: پاکستانی فوج پر بم حملہ،فائرنگ سے1ہلاک متعدد زخمی

پشاور(ہمگام نیوزڈیسک) قابض پاکستانی فوج پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فوجی گاڑی پر فائرنگ اور دیسی ساختہ بم حملے میں 26 سالہ سپاہی امل شاہ ہلاک ہوگیا۔ہلاکتوں کی تعداد 1 سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے،تاہم 1 فوجی کے ہلاک ہونے کی پاکی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا فوج کے 2 گاڑیاں معمول کے گشت پر تھی۔ کہ ان پر حملہ کیا گیا۔واضع رہے گزشتہ ایک ماہ میں صرف شمالی وزیرستان میں 5فوجی ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔پاکی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکی فوج کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں ان کی گاڑی پر فائرنگ اور آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی عامل شاہ ہلاک ہو گیا۔آج کے اس حملے کی زمہ داری جماعت الحرار کےترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اس حملے میں فوج کے دو گاڑیوں کو پہلے بارودی سرنگ کو بلاسٹ کرکے ان کو نشانہ بنا کر روکا گیا، بعد میں خودکار ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ کی گئی ،جس کے نتیجے میں 1فوجی ہلاکاور 4زخمی ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز