چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںشمالی وزیرستان: پاکستانی فورسز پر بمب حملہ، 3 اہلکاروں سمیت چار زخمی

شمالی وزیرستان: پاکستانی فورسز پر بمب حملہ، 3 اہلکاروں سمیت چار زخمی

شمالی وزیرستان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق دھماکہ میرعلی بازار میں بلال مسجد کے قریب ھوا، جس کے نتیجے میں حوالدار امتیاز ، سپاہی مصور اور سپاہی غفور زخمی ہوگئے، چوتھا زخمی عام شہری بتایا جا رہا ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے.

زخمی فورسز اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز