سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںشمالی وزیرستان: پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما ایم این اے محسن...

شمالی وزیرستان: پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما ایم این اے محسن داوڑ کی سربراہی میں رزمک بازار میں دھرنا جاری

شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکستانی آرمی کے ہاتھوں اغواء افراد کی بازیابی کے لئے دھرنا دیا جارہا ہے۔ دھرنے میں پی ٹی ایم شمالی وزیرستان کے رہنماء جمال داوڑ، ندیم عسکر، ڈاکٹر گل عالم اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شیر اللّٰہ وزیر بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ رزمک میں آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے عام عوام کو اغواء کرلیا تھا جن میں مقامی افراد کے ساتھ اسلامیہ کالج کا ایک طالب علم،ایک طالب علم کا تعلق ایڈورڈز کالج سے بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک طالب علم کا تعلق گورنمنٹ کالج سے ہے۔

دھرنے پر بیٹھے افراد کا کہنا ہے کہ دو بار مذاکرات ہونے کے باوجود بھی سکیورٹی فورسز ان بے گناہ افراد کو رہا نہیں کررہے لہٰذا جب تک تمام اغواء کئے گئے افراد کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز