یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران فائرنگ سے...

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران فائرنگ سے ہمارے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے-ائی ایس پی آڑ

شمالی وزیرستان(ہمگام نیوز)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے.

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ نے جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) کے دوران مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اپنے 4 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریشن کے دوران فائرنگ سے حوالدار منور، سپاہی ذکاء اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز ہلاک ہوگئے ‫
جبکہ دوسرے جانب اس آپریشن کے دوران دو مسلح افراد بھی مارے گئے جن کی شناخت بعد میں شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ ائی ایس پی آر نے اپنے جاری گردہ اس بیان میں مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں 24 دسمبر کو بلوچ مزاحمت کاروں کی جانب سے پاکستانی فورس کی چوکی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز