بیانگ یانگ(ہمگام نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نےایک ہفتےکےدوران مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا دوسرا تجربہ کرلیا۔
جنوبی کورین حکام کے مطابق، شمالی کوریا نے ملک کے شمال مغربی سائنوری بیس سے میزائل فائر کئے ،جنہوں نے تقریباً 260 میل کا فیصلہ طے کیا۔
دوسرے میزائل تجربے کے ردعمل کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے لگتا ہے شمالی کوریا مذاکرات کیلئے راضی نہیں ہے تاہم ہم تمام تر معاملات کو کافی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔


